وزیراعلی شہبازشریف کا شفیق آباد میں مبینہ زیادتی کے بعد 6 سالہ بچے کے قتل کی خبر کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکم

بدھ 2 ستمبر 2015 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقہ شفیق آباد میں مبینہ زیادتی کے بعد 6 سالہ بچے کو قتل کرنے کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے ہدایت کی ہے کہ بچے کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے بچے کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :