وزیراعلی کا سانگلہ ہل میں ڈور سے 2 سالہ بچے کے زخمی ہونے کا نوٹس، پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت

بدھ 2 ستمبر 2015 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے سانگلہ ہل کے علاقے چلڈرن پارک مدنی سٹریٹ کے قریب گلے پر ڈور پھرنے سے 2 سالہ بچے کے زخمی ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ صاحب سے رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیراعلی نے ہدایت کی کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے- وزیراعلی نے کہا کہ بچے کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں-

متعلقہ عنوان :