پیپلز پارٹی اٹک کے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار نہیں لائیگی، پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے ،ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردوں کی مدد کے الزامات درست نہیں اگرایسا ہے تو ثبوت دیئے جائیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی کرنل (ر)شجاع خانزادہ کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 ستمبر 2015 18:12

پیپلز پارٹی اٹک کے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار نہیں لائیگی، پاکستان ..

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اٹک کے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار نہیں لائے گی، پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے ،ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردوں کی مدد کے الزامات درست نہیں اگرایسا ہے تو ثبوت دیئے جائیں۔وہ بدھ کو اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر)شجاع خانزادہ شہید کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا مقصد دہشتگردی کا خاتمہ ہے ،دہشتگرد کیخلاف ہماری جنگ جاری رہے گی ،الزام ہے کہ ڈاکٹر عاصم دہشت گردوں کی مددکر رہے ہیں،ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردوں کی مدد کے الزامات درست نہیں اگرایسا ہے تو ثبوت دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سب جماعتیں متحد ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت اور پالیمنٹ کو نقصان نہ پہنچے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں ،جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے ،عمران خان بہت سے چیزوں کو توڑنا چاہتے ہیں