علامہ شاہ احمد نورانی ؒ نے منکرین ختم نبوت کی سازشوں کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کرایا، علامہ قاضی احمد نورانی

بدھ 2 ستمبر 2015 17:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے ۔ علامہ شاہ احمد نورانی ؒ نے اپنی فیم و فراست سے منکرین ختم نبوت کی سازشوں کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کرایا۔ یہ بات فدائیان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکریٹری علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے ہفتہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے سلسلے میں فدائیان ختم نبوت پاکستان ضلع وسطی کراچی کے زیر اہتمام نیو کراچی میں ختم نبوت کانفرنس سے اپنے خصوصی خطاب میں کی۔

کانفرنس میں صوفی فخرالدین نورانی، مولانا قاضی عبدالقادر صدیقی، مولانا موج علی چشتی، قاری شیخ احمد اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ علامہ قاضی احمد نورانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہی ایمان کی وہ بنیاد ہے جس پر ایمان کی پوری عمارت قائم ہے ۔

(جاری ہے)

قادیانی اپنے کفر سے مسلمانوں کی اس اساس کو کھوکھلا کرنے کی سازش کررہے تھے۔ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی ؒ نے 1974ء میں پاکستان میں تاریخی تحریک ختم نبوت کی قیادت کرکے اور قومی اسمبلی میں منکرین ختم نبوت کے خلاف قرار داد پیش کرکے مسلمانان پاکستان کو قادیانیوں احمدیوں اور لاہوریوں کی سازش سے محفوظ کرایا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ہر کلمہ گو مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود کو عقیدہ ختم نبوت کی ترویج واشاعت کیلئے وقف کرے اور ذات رسالت مآبﷺ سے اپنی عقیدت و محبت کا کھل کر اظہار کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیر7؍ستمبر کو خالقدینا ہال ایم اے جناح روڈ کراچی میں تاریخی ختم نبوت کانفرنس منعقد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :