ڈویلپنگ ورکنگ پارٹی حکومت کی گڈ گورننس کا بھانڈا نے پھوڑ دیا ہے، محمد اصغر برہان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 ستمبر 2015 17:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پی ٹی آئی فرانس کے نائب صدر محمد اصغر برہان نے کہا ہے کہ ڈویلپنگ ورکنگ پارٹی حکومت کی گڈ گورننس کا بھانڈا نے پھوڑ دیا ہے۔ ناقص پلاننگ کے باعث 80 ارب کی ترقیاتی سکیمیں منظور نہ ہونے کے باعث عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا جبکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے حکمرانوں کا عوام سے مخلص ہونے کا بھانڈا بھی بیچ چراہے پھوٹ گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے کمی کرکے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا دوسری طرف گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام سے خوشیاں چھین لی گئی ہیں اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو حکمرانوں کا اقتدار میں رہنے مشکل کردینگے ۔محمد اصغر برہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 4 تاریخ کے دھرنے میں شرکت کیلئے عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دیں اور آنیوالے دنوں میں حکومت کیخلاف جاری دھرنوں کو کامیاب بنانے کیلئے میدان عمل میں آئیں کیونکہ حکمرانوں نے عوام کیلئے مہنگائی کرکے جینا دوبھر کردیا ہے۔