آئین پا کستان کے مطا بق ملک میں اردو کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے،نعمت اﷲ خان

دنیا کے بیشتر ممالک جن میں چین ،جاپان ،انڈو نیشا شامل ہیں نے اپنی زبانوں کو رائج کر کے ترقی کی ،سابق ناظم کراچی

بدھ 2 ستمبر 2015 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) سابق ناظم کراچی نعمت اﷲ خان نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی اپیل پر بدھ کو ملک بھر میں ’’یوم اردو‘‘ منا ئے جانے کا خیر مقدم کر تے ہو ئے کہاہے کہ آئین پا کستان اورقائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطا بق ملک میں اردو کا نفاذ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ۔

(جاری ہے)

نعمت اﷲ خان نے کہا کہ 40سال سے زائد عر صہ بیت گیا، 1973 کے آئین کے مطا بق اردو کا عملی طور پر نفاذ نہیں کیا گیا جو زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے اردو رائج کر نے سے متعلق فیصلے انتہا ئی اہمیت کے حامل ہیں ،قائد اعظم محمد علی جناح نے 21مارچ 1948 کو ڈھا کا میں منعقدہ جلسے میں واضح طو رپر کہا تھا کہ پا کستا ن کی سرکاری زبا ن صرف اور صرف اردو ہو گی اور اگر تمہیں کوئی غلط راہ پر ڈالے تو وہ پاکستان کا دشمن ہے ،نعمت اﷲ خان نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک جن میں چین ،جاپان ،انڈو نیشا شامل ہیں نے اپنی زبانوں کو رائج کر کے ترقی کی ہے ،پاکستان میں اردو کا نفاذ نہ ہو نا زیادتی ہے ،نعمت اﷲ خان نے کہا کہ اردو رابطے کی زبان ہے اور ملک بھر میں بولی جانے والی تمام زبانوں کے لوگ اسے استعمال کر تے ہیں ،لہٰذا اس کے عملی نفاذ میں بھی کو ئی قبا حت نہیں ہو نی چاہیے ،انہوں نے حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ اردو کو آئین پا کستان اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی روشنی میں عملی طور پر نافذ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :