انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی کی ضمانت میں17 ستمبر تک توسیع کردی

بدھ 2 ستمبر 2015 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی کی ضمانت میں17 ستمبر تک توسیع کردی ،ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی کے خلاف شر انگیز تقاریر سننے اور اسے سراہنے کے الزام میں ت23 مقدمات درج کیئے گئے تھے جس میں عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی تھی عدالت نے 17 ستمبر تک ان کی ضمانت میں توسیع کردی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے اور رؤف صدیقی کو ہدایت کی ہے کہ ان کی سندھ ہائیکورٹ میں ایف آئی آر ختم کرنے سے متعلق درخواست کے حوالے سے جوبھی فیصلہ آئے اس سے عدالت کو آگا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :