راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ڈرائیور جاوید الرحمان کا بیان قلمبند کر لیا

وزارت خارجہ سے امریکی صحافی مارک سیگل کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی گئی

بدھ 2 ستمبر 2015 17:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ڈرائیور جاوید الرحمان کا بیان قلمبند کر لیا ٗوزارت خارجہ سے امریکی صحافی مارک سیگل کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی بینظیر بھٹو کے ڈرائیور جاوید الرحمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان قلمبند کرایا ۔

بعد ازاں ڈرائیور پر جرح مکمل کر لی گئی عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہ پروفیسر اعظم یوسف کو آئندہ سماعت پر طلبی کا سمن جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ مقدمے کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کرانے سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔ مقدمے کی سماعت چودہ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔