اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی 9 ویں مقدمے میں بھی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے پیپلز پارٹی کی کردار کشی کی جارہی ہے ٗ نیب سب کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے ٗیوسف رضا گیلانی مقدمات سے بھاگنے والے نہیں، آئندہ بھی عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کریں گے ٗسابق وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 2 ستمبر 2015 17:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی 9 ویں مقدمے میں بھی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔بدھ کو عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے، جبکہ ان کی ضمانت 7 روز کے لیے منظور کی گئی ہے ضمانت کی درخواست فاروق ایچ نائیک کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور اسی لیے یہاں پہنچے ہیں۔انھوں نے الزام لگایا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے پیپلز پارٹی کی کردار کشی کی جارہی ہے۔یوسف گیلانی نے کہاکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکار گزشتہ دنوں ملتان میں واقع ان کے گھر آئے اور گھریلو ملازمین کو حراساں کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.