چیچہ وطنی، سیشن کورٹ نے مقدمہ قتل کی تفتیش مکمل نہ کرنے پر ایس ایچ او سٹی سمیت چار پولیس افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا

بدھ 2 ستمبر 2015 17:03

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) چیچہ وطنی میں سیشن کورٹ نے مقدمہ قتل کی تفتیش مکمل نہ کرنے پر ایس ایچ اوسٹی سمیت چار پولیس افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا،پولیس نے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کے بہنوئی سابق یوسی ناظم راوٴ مشکور احمد کے قتل کے الزام میں سابق تحصیل ناظم چودھری محمدطفیل جٹ سمیت سات افراد کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے،اس مقدمہ میں چودھری محمد طفیل جٹ نے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی ہے،بدھ کے روز عدالت میں پیشی کے موقع پر مقدمہ کی تفتیش نامکمل پاکر ایڈیشل سیشن جج ناصر حسین نے پولیس کی تفتیشی ٹیم کے چار اراکین ایس ایچ او سٹی رانا آصف سرور،انسپکٹر سعید خان لودھی اور سب انسپکٹرز محی الدین گجر اور رانا مختار احمد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا،فاضل جج نے کیس کی مزید سماعت 10،ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مقررہ پیشی پر تفتیشی ٹیم کے چاروں افسران کیخلاف درج ہونیوالی ایف آئی آربھی پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :