مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے تین دہشتگردوں کا مفرور ساتھی گرفتار،مزید تحقیقات کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل

بدھ 2 ستمبر 2015 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) باٹا پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے تین دہشتگردوں کا ایک مفرور ساتھی بھی گرفتار کر لیا گیا جسے مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس سانحہ یوحناآباد اور دہشتگردی کی دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث دہشتگردوں حسن پنجابی ،قانون شاہ اور عمران محسود کو منگل کی رات بارودی مواد کی نشاندہی کیلئے سرحدی علاقے باٹا پور لے کر گئی تھی جہاں سے انہیں مواد کی برآمدگی کے بعد واپس لایا جارہا تھا کہ دہشتگردوں کے ساتھیوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر مبینہ حملہ کر دیا تھا جس میں نتیجے میں تینوں گرفتار دہشتگرد مارے گئے تھے جبکہ ایک سب انسپکٹر بھی زخمی ہوگیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس کی طرف سے سرچ آپریشن جاری تھا جس کے نتیجے میں گزشتہ روز ہلاک دہشتگردوں کا ایک اور ساتھی جس کا نام اسرار بتایا گیا ہے کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :