ھنگو، دو آبہ پولیس نے دو اشتہاریوں سمیت 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد

بدھ 2 ستمبر 2015 16:47

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) دوآبہ پولیس ان ایکشن، 2اشتہاریوں سمیت 15مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد۔ اس حوالے سے دوآبہ پولیس نے بتایا کہ دوآبہ پولیس نے مختلف علاقوں کربوغہ شریف ،درسمند ،سروزئی ،نریاب میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2خطرناک اشتہاریوں سمیت 15مشتبہ افراد کو گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

ان کے قبضے سے دو عد کلاشنکوف ،3عد د رپیٹر بندوق ،،3عدد پستول ،ایک عدد رائفل اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس برامد کر لئے گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہی گی ۔

متعلقہ عنوان :