وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے حکومت سے سکیورٹی خدشات کااظہار کر دیا

بدھ 2 ستمبر 2015 16:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے حکومت سے سکیورٹی خدشات کااظہار کر دیا ،وزیر اعلیٰ کو رہائشگاہ جی او آر میں منتقل کرنے کی سمری ارسال کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب کی خاتون وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے سکیورٹی کے حوالے سے خدشات ظاہر کرتے ہوئے حکومت کو باضابطہ آگاہ کیا ہے جس کے بعد حکومت نے ایس پی سکیورٹی کو سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث انکی رہائشگاہ جی او آر میں منتقل کرنے کیلئے بھی وزیراعلیٰ کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔