مانجھی پور،سینیٹر حافظ حمدالله پر قاتلانہ حملہ کی پیش بندی کا انکشاف کرنیوالوں سے پس منظر و محرکات کو واضح کرنا حکومت کا فرق ہے، حافظ محمد صدیق بھنگر

بدھ 2 ستمبر 2015 16:44

مانجھی پور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) جمیعت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمدالله پر مجوزہ قاتلانہ حملہ کی پیش بندی کا انکشاف کرنے والوں سے اسکے پس منظر اور محر کات کو واضح کرنا اور اس بارے میں مکمل معلومات حاصل کرکے فراہم کرنا حکومت کا فرض بنتا ہے اور جمیعت علماء اسلام اس قسم کے اہم انکشافات پر خاموش نہیں رہے گی ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام ضلع صحبت پور کے امیر حافظ محمد صدیق بھنگر مولانا حمادالله جنرل سیکرٹری حافظ حبیب الله کھوسہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام قادر کھوسہ مولانا امان الله لہڑی سومر خان بگٹی اور برکت علی منگی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سینیٹر حافظ حمدالله جمیعت علماء اسلام کے غیر معمولی لیڈر ہیں اور گرفتار ٹارگٹ کلرز کے بیانات اور انکشافات کے بعد صوبائی حکومت کو ان کی حفاظت کے لیئے خصوصی اقدامات کرنا ہونگے اور گرفتار ملزمان سے پس منظر کے مہرکات کو واضح کرکے بتانا ہونگے وہ جس کی ذمہ داری بلوچستان کے فوجی و سول حکومت کے ذمہ داری میں آتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :