بڑھتے سیاسی درجہ حرارت سے ضرب عضب و دیگر آپریشنز متاثر ہو سکتے ہیں، آفتاب شیر پاؤ

بدھ 2 ستمبر 2015 16:38

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) قومی وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت سے ملک میں جاری ضرب عضب اور دیگر آپریشنز متاثر ہو سکتے ہیں بدھ کے روز کوئٹہ میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں جمہوریت ڈی ریل ہو کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیئے کراچی میں امن آرہا ہے آپریشن پائہ تکمیل تک پہچنے سے ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے آپریشن ضرب عضب کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اس وقت پورا ملک امن وامان کا گہوارہ بن چکا ہے ملک میں بڑھتے سیاسی درجہ حرارت سے آپریشنز متاثر ہوں گے ہاٹ ایشوز پر پارلمینٹ میں بات ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

خراب امن وامان سے ملک کی اقتصادی صورتحال متاثر ہو گی اس وقت ملک اور قوم کی بہتری کیلئے سوچا جائے ہمیں اپنے روئیوں میں بہتری لانی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :