کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع نجی بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی

بدھ 2 ستمبر 2015 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع نجی بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع نجی بینک میں ڈکیتی کی نیت سے 4ملزمان آئے ۔2ملزمان اندر آئے جبکہ 2باہر کھڑے رہے ۔

(جاری ہے)

بینک کے عملے اور گارڈز نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2ملزمان کو قابو کرلیا ۔جبکہ باہر کھڑے ملزمان کے 2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پکڑے گئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ملزمان کی شناخت شیر زمان اور گل خان کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان بینک ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔