نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن کے مدارس کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی

بدھ 2 ستمبر 2015 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن کے مدارس کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کو پولیس نے اورنگی ٹاوٴن کی ایم پی آر کالونی میں قائم دو منزلہ مدرسہ مرکز علوم اسلامیہ کی تلاشی لی اور رجسٹریشن کی جانچ پڑتال کی گئی ۔پولیس حکام کے مطابق مدرسہ میں 200سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں ۔پولیس کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کے حکام بھی موجود تھے جنہوں نے مدرسے کی رجسٹریشن سمیت دیگر کوائف کی جانچ پڑتال کی ۔مدرسے کی جانچ پڑتال کا عمل دو گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد مدرسے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :