ایف آئی اے نے فیس بک پر قتل کی دھمکیاں اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

بدھ 2 ستمبر 2015 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (یف آئی اے) نے فیس بک پر قتل کی دھمکیاں اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے بدھ کو ایک کارروائی کے دوران سوشل میڈیا اکاوٴنٹس پر قتل کی دھکمیاں اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم گلفام حسین نے جعلی فیس بک اکاوٴنٹ کے ذریعہ ایک خاتون کو قتل کی دھمکیاں دیں اور غیر اخلاقی تصاویر اور پیغامات بھیجے تھے ۔خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرکے گلفام حسین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم نے میمن ٹائیگر کے نام سے فیس بک کا جعلی اکاوٴنٹ بنا رکھا تھا ۔

متعلقہ عنوان :