کراچی ، رینجرز کی پرانا گولیمار میں کاررروائی ،9ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

بدھ 2 ستمبر 2015 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کی ٹارگیٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔رینجرز نے بدھ کو مختف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز میجر سید سبطین رضوی کا کہنا ہے کہ رینجرز نے پرانا گولیمار سمیت اس سے ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں ۔اس دوران 9ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔گرفتار ملزمان مں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے گینگسٹرز بھی شامل ہیں جبکہ گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :