پاک آرمی نے سندھ پولیس کو 65ملین کے ایمونیشن ،حفاظت ساز و سامان فراہم کردیا

بدھ 2 ستمبر 2015 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان آرمی نے سندھ پولیس کی استعداد کار میں مزید اضافے کے لیے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر مقامی طور پر تیار کردہ حفاظتی آلات اور ایمونیشن فراہم کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

کورہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں یہ ساز و سامان جن میں بلٹ پروف جیکٹس ،حفاظتی ہیلمٹس اور ایمونیشن شامل ہیں آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی کے حوالے کیے گئے ۔اس موقع پر آرمی اور پولیس کے اعلیٰ حکام موجود تھے ۔واضح رہے کہ فراہم کردہ سامان کی منظوری چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے 14مئی 2015کو اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران دی تھی ۔دیئے گئے سامان کی مالیت 6کروڑ 5لاکھ روپے ہے ۔

متعلقہ عنوان :