انسداد دہشت گردی عدالت نے نواب بگٹی قتل کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی

بدھ 2 ستمبر 2015 16:35

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نواب بگٹی قتل کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کو ئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی سماعت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ، سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی پرویز مشف کے وکیل سعید اختر شاہ پیش ہوئے دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل نے استدعا کی کہ انہیں و ہ اپنے گواہان کو پیش کرنے کے لئے مہلت چاہیئے جس پر عدالت نے گواہان کو اگلی پیشی پر طلب کر تے ہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔