اٹھارویں ترمیم میں آمرکی تمام نشانیاں مٹا دی گئی ہیں ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

بدھ 2 ستمبر 2015 16:35

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم میں آمرکی تمام نشانیاں مٹا دی گئی ہیں اٹھارویں ترمیم کو اس کی روح کے مطابق بحال کریں گے کوئٹہ میں سی پی ڈی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ قانون سازی بنیادی حق ہے صوبائی سطح پر ہر شعبہ میں ضروری ترامیم کریں گے اراکین اسمبلی کا حق بنتا ہے کہ وہ قانون سازی کے لئے کام کریں معاشرے کو جب تک اعتماد میں نہیں لیں گے تو کام کیسے چلے گا انہوں نے کہا معلومات تک رسائی کے قانون میں موجود سقم دور کرنے کے لئے ایک ماہ میں اسمبلی میں بل لائیں گے انہوں نے کہا عدلیہ جمہوریت اور میڈیا کی آزادی کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔