وزیر اعظم کا آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ اضلاع میں 43ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

بدھ 2 ستمبر 2015 16:27

باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ اضلاع میں 43ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیاجن میں مظفر آباد، باغ اور پونچھ میں سکول،کالج، ہسپتال اورسڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں جبکہ 1کروڑ روپے کی لاگت سے باغ میں یاد گار شہداء بھی تعمیر کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے زلزلے کے متاثرہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کر دیا،مظفر آباد، باغ اور پونچھ میں بنیادی ڈھانچے کے 43 منصوبے مکمل کئے گئے ہیں، بنیادی ڈھانچے کے ان منصوبوں سے تقریباً30لاکھ آبادی کو سہولت میسر آئے گی، 2ارب 70کروڑ سے زائد لاگت کے 43منصوبوں سے 30لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہو گی، مظفر آباد میں 7سکولوں پر 10کروڑ 76لاکھ روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے، بنیادی صحت کا ایک مرکز ایک کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے جبکہ 11 انتظامی دفاتر پر 7کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے، مظفر آباد شہر میں چہلہ بانڈی سڑک پر 21کروڑ 12لاکھ روپے لاگت آئی ہے جبکہ ضلع باغ میں 9سکولوں کی تعمیر پر 26کروڑ 26لاکھ سے زائد کی لاگت آئی ہے اور باغ شہر میں سڑکوں کے نیٹ ورک پر 64کروڑ 91لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ،اسی طرح سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر 35کروڑ 74لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے جبکہ ایک کروڑ روپے کی لاگت سے یادگار شہداء تعمیر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بس ٹرمینل پر 21کروڑ 21لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے ،ضلع پونچھ میں 9سکولوں کی تعمیر پر 10کروڑ 63لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :