تحر یک انصاف کا کسان کنونشن5ستمبر کو حافظ آباد میں ہوگا ‘عمران خان خطاب کر یں گے ‘پنجاب حکو مت صوبے میں کسانوں کے جسم سے خون آخری قطرہ نچوڑنے کی پا لیسی پر گامزن ہے

تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی وفود سے گفتگو

بدھ 2 ستمبر 2015 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے5ستمبر کو حافظ آباد میں کسان کنونشن منعقد کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنونشن سے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان سمیت مر کزی اور صوبائی قائدین خطاب کر یں گے ‘تحر یک انصاف کسانوں کو انکے حقوق دلانے کیلئے ہر فورم پر جنگ لڑ نے کو تیار ہے ‘پنجاب حکو مت صوبے میں کسانوں کے جسم سے خون آخری قطرہ نچوڑنے کی پا لیسی پر گامزن ہے ۔

وہ بدھ کے روز مختلف کسان تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان جہاں پاکستان کی خواتین اورنوجوانوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں وہی اس ملک میں کسانوں سمیت دیگر طبقات کو انکے حقوق دلانا تحر یک انصاف کی سیاست کا حصہ ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا اور ہم پنجاب سمیت پورے ملک میں کسانوں کے ساتھ ہیں اور ان کو جو بھی مسائل درپیش ہیں انکے حل کیلئے سڑکوں سمیت ہر جگہ انکے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے میں پاکستان کے کسانوں اور تاجروں کا انتہا ئی اہم کردار ہوتا ہے مگر ایک طرف کسان اپنی فصلوں کا مکمل معاوضہ نہ ملنے پر احتجاج کر رہے ہیں تو وہی تاجر بھی حکمرانوں کے جگا ٹیکس یعنی ود ہولڈ نگ ٹیکس کے خلاف سڑکوں پر آکر اپنا حق مانگ رہے ہیں مگر بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی جسکی وجہ سے ملک معاشی طور پر تباہی کی راہ پرگامزن ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور وقت آگیا ہے کہ ظالم حکمران عوام پر مظالم کا سلسلہ بند کر یں اور عام انتخابات میں قوم سے کیے جانیوالے وعدوں پر مکمل عمل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :