Live Updates

عمران خان کا الیکشن ٹربیونلز کے ججز کی مدت ملازمت میں مزید توسیع کا مطالبہ مرضی کے امپائر لگوانے کی مذموم کوشش ہے ،حصول اقتدار کیلئے عمران اینڈ کمپنی شیطان سے بھی اتحاد کر سکتے ہیں ‘پاکستان کی بہتری کے نام پر بگاڑ ڈالنے والے اللہ کی گرفت سے نہیں بچیں گے ‘ عمران خان کی ہٹ دھرمی اور اقتدار کی بھوک نوزائیداہ جمہوری نظام کیلئے خطرہ ہے

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کے بیان پر رد عمل

بدھ 2 ستمبر 2015 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کا الیکشن ٹربیونلز کے ججز کی مدت ملازمت میں مزید توسیع کا مطالبہ مرضی کے امپائر لگوانے کی مذموم کوشش ہے ‘ حصول اقتدار کیلئے عمران اینڈ کمپنی شیطان سے بھی اتحاد کر سکتے ہیں ‘پاکستان کی بہتری کے نام پر بگاڑ ڈالنے والے اللہ کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔

بدھ کو عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان کا الیکشن ٹربیونلز کے ججز کی مدت ملازمت میں مزید توسیع کا مطالبہ مرضی کے امپائر لگوانے کی مذموم کوشش ہے انہوں نے کہاکہ گھیراوٴ جلاوٴ شور شرابا جھوٹ اور بہتان پی ٹی آئی کے روایتی ہتھیار ہیں پاکستان کو عمران کی ہوس اقتدار کی نذر نہیں کر سکتے انہوں نے کہاکہ حصول اقتدار کیلئے عمران اینڈ کمپنی شیطان سے بھی اتحاد کر سکتے ہیں سعد رفیق نے کہا کہ این اے 122میں شکست کو نوشتہ دیوار دیکھ کر پی ٹی آ نے ابھی سے بین شروع کر دیاہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ہٹ دھرمی اور اقتدار کی بھوک نوزائیداہ جمہوری نظام کیلئے خطرہ ہے عمران خان نے کہاکہ دھرنا پارٹ ون کی سازش پارلیمان کے اتحاد نے ناکام بنائی انہوں نے کہاکہ دھرنا پارٹ ٹو کو جوڈیشل انکوائری کمیشن میں شکست ہو۔

(جاری ہے)

سعد رفیق نے کہا کہ دھرنا پارٹ تھری بھی انشاء اللہ بربادی سے ہمکنار ھو گا ‘سیاستدانوں کو اختلافات کے باوجود ریڈ لائینز عبور نہیں کرنی چاہئیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بہتری کے نام پر بگاڑ ڈالنے والے اللّٰہ کی گرفت سے نہیں بچیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات