کوئٹہ،ایف سی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، خود کش جیکٹس ،بارودی سرنگیں ، راکٹ بنانیوالے سامان اور دیگر اسلحہ برآمد

بدھ 2 ستمبر 2015 16:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) فرنٹیئر کور بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران خود کش جیکٹس بارودی سرنگیں اور راکٹ بنانیوالے سامان اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور اور مقامی لیویز نے چمن کے علاقے رحمان کہول میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں خود کش جیکٹس بارودی سرنگیں اور راکٹ کے علاوہ خود کش جیکٹ بارودی سرنگیں بنانیوالی اشیاء برآمد کرلیں مذکورہ اشیاء دھماکے کرنیوالے اشیاء بنانے میں استعمال کی جاتی رہی ہیں ترجمان کے مطابق مذکورہ گھر میں باقاعدہ فیکٹری قائم کی گئی تھی دریں اثناء ژوب میں فرنٹیئر کور نے مرغہ کبزئی میں ایک کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں راکٹ لانچر اور 40 کلو گرام بارود اور ہزاروں راؤنڈز برآمد کرکے تخریب کاری کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔