کوئٹہ ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت

بدھ 2 ستمبر 2015 16:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جناب جان محمد گوہر کی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ سابق وزیر داخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی (ر) جنرل پرویز مشرف کے وکیل محمد اختر شاہ اور نوابزادہ جمیل بگٹی کی جانب سے سہیل راجپوت ایڈووکیٹ پیش ہوئے اس موقع پر وکیل صفائی نے بتایا کہ چونکہ کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی ہوئی ہے لہٰذا گواہوں کے بیانات اگلی سماعت پر ریکارڈ کرائے جائینگے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی ۔