پشاور، ارمڑ میں شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

بدھ 2 ستمبر 2015 16:12

پشاور۔02ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء )پشاور کے علاقہ ارمڑ واقعہ میں شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاورمیں ادا کردی گئی‘ نمازجنازہ میں آئی جی پی ناصر درانی‘ سی سی پی او پشاور مبارک زیب ‘کمشنر پشاور وناظم پشاور ارباب عاصم کے علاوہ دیگر اعلیٰ پولیس اہلکاروں نے شرکت کی‘ اس موقع آئی جی پی اور ناظم پشاور کی جانب سے شہیدوں کی جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیاگیا‘ نمازجنازہ کے بعد میتوں کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیاگیا۔