کراچی : پاک فوج نے سندھ پولیس کو 6 کروڑ روپے کے آلات اور اسلحہ فراہم کر دیا۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 16:09

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے سندھ پولیس کو ساڑھے چھ کرو ڑ کا اسلحہ اور آلات فراہم کر دئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سندھ پولیس کو حفاظتی سازو سامان بھی مہیا کر دیا گیا ہے. جبکہ سامان کی منظوری آرمی چیف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دی، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سندھ پولیس کو فراہم کیئے جانے والا اسلحہ مقامی طور پر تیار کردہ ہے، جبکہ اسلحہ فراہم کرنے کی تقریب کورہیڈ کوارٹرز کراچی میں ہوئی، فراہم کیے جانے والے اسلحے میں بلٹ پروف، اسلحہ اور جیکٹس شامل ہیں