ماہی گیروں کی سہولت کے لئے شاہ بندر پر فشنگ جیٹی بنائی جائے گی، ڈاکٹر سکندر میندھرو

بدھ 2 ستمبر 2015 16:07

کراچی ۔ 2 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) صوبائی وزیر ماحولیات، پارلیمانی امور، امداد باہمی اور ساحلی ترقی ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کی سہولت کے لئے شاہ بندر پر فشنگ جیٹی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع سجاول اور ٹھٹھہ کے محنت کش ماہی گیروں کی سہولت اور شکار کی گئی ان کی مچھلی کو ساحل اور یہاں سے فش ہاربر تک باآسانی پہنچانے کے لئے حکومت سندھ نے شاہ بندر کے ساحل کے ساتھ فشنگ جیٹی بنانے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے جس سے سجاول اور ٹھٹہ کے ماہی گیروں کو ان کی محنت کا بہتر پھل میسر آ سکے گا اور سمندر کا پانی اتر جانے کے باوجود بھی فشنگ جیٹی کی سہولت مہیا ہونے کے سبب ماہی گیر آسانی کے ساتھ ساحل اور فش ہاربر تک پہنچا سکیں گے۔