نواب اکبربگٹی قتل کیس،گواہان کی بیانات 30ستمبرکوقلم بند کئے جائینگے

بدھ 2 ستمبر 2015 15:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی عدالت میں نواب اکبربگٹی قتل کیس کی سماعت گواہان کی بیانات 30ستمبرکوقلم بند کئے جائینگے نواب اکبربگٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت 1کے جج جان محمدگوہرکی روبرو ہوئی عدالت یمں سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب احمدشیرپاؤ اورسابق صوبائی وزیرداخلہ میرشعیب نوشیروانی پرویزمشرف کے وکیل اخترشاہ پیش ہوئے دوران سماعت پرویز مشرف آفتاب شیرپاؤ اورشعیب نوشیروانی کے وکلاء نے دلائل دئیے عدالت نے صفائی کے تین گواہان کے بیانات اگلے سماعت پرقلم بند کرنے کی ہدایت کی مزیدسماعت 30ستمبرکوہوگی۔

متعلقہ عنوان :