ملک میں جمہوریت کااستحکام چاہتے ہیں،محاذ آرائی کی سیاست کسی کے مفا د میں نہیں ، آفتاب شیرپاؤ

بدھ 2 ستمبر 2015 15:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اورسابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب احمدشیرپاؤنے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتوں کومحاذ آرائی کی سیاست سے گریز کرناچاہئے اورمسائل کوپارلیمنٹ میں حل کرنے کی کوشش کی جائے الیکشن ٹریبونل کامعاملہ اب سپریم جوڈیشیل کمیشن میں چلاگیاہے اس پربحث کی بجائے کونسل کے فیصلے کاانتظارکیاجائے ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہم ملک میں جمہوریت کااستحکام چاہتے ہیں اورجمہوریت کے بغیر کوئی بھی ملک دنیامیں ترقی نہیں کرسکتاسیاسی درجہ حرارت بڑھ جانے سے امن وامان کی صورتحال خراب ہوگی جس کی وجہ سے معاشی صورتحال بھی متاثرہوگی انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن پربھارتی مداخلت پرحکومت کوسخت موقف اختیارکناہوگاسرحد پربے گناہ اورنہتے شہری شہید ہورہے ہیں اس صورتحال کاسختی سے نوٹس لیناہوگاموجودہ حالات میں سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کاساتھ دیناہوگا۔

متعلقہ عنوان :