صدر ممنون کی چینی ہم منصب سے ملاقات ،پاک چین تعلقات سمیت عالمی و علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

بدھ 2 ستمبر 2015 15:49

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان اور چین نے اقتصادی راہداری منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں روڑے اٹکانے والے سازشی عناصر کو ہر صورت بے نقاب کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ملکی وغیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے وفد کے ہمراہ چین کے ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے جس میں پاک چین تعلقات ،اقتصادی راہداری منصوبہ ،علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی راہداری منصوبہ عوام کو قریب لانے اور خطے کی خوشحال کا سنگ میل ثابت ہوگا،صدر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے، آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا چکا ہے،پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہیں اور تمام ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہیں، صدر نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،چین اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ملکوں نے ہمیشہ گرم جوشی کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے،۔

متعلقہ عنوان :