پلاننگ کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں خصوصی فورس کی تشکیل کے لئے 1.6 ارب روپے کی باضابطہ منظوری دے دی

بدھ 2 ستمبر 2015 15:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پلاننگ کمیشن نے ایک خصوصی فورس کی تشکیل دینے کے لئے 1.6 ارب روپے کی باضابطہ منظوری دے دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی فورس کے اخراجات کا اعلان پلاننگ کمیشن کے وزیر احسن اقبال کی صدارت میں ہوے میں اجلاس میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رواں سال جون میں پلاننگ کمیشن کے مذکورہ فورس کی تشکیل کے لئے وزارت داخلہ کو سمری ارسال کی گئی تھی جس میں 1.85 ارب روپے کی منظوری کی استدعا کی گئی تاہم اگست میں وزارت داخلہ نے سمری اس سفارش کے ساتھ واپس بھیج دی گئی کہ منصوبے پر لاگت کی رقم میں 50 فیصد کمی کی جائے ۔

مزید براں پلاننگ کمیشن کی مرکزی ترقیاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ طے کردہ رقم جلد پولیس کے حوالے کر دی جائے گی ۔ جس میں مکمل طور پر 21 کنال پر ہیڈکوارٹر کے قیام اسلحہ اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لئے 530 ملین روپے بھی شامل ہیں ۔پلاننگ کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی فورس کے اہلکاروں کی تنخواہیں وفاقی پولیس کے اہلکاروں کے برابر ہوں گی تاہم انہیں کچھ الاؤنس خصوصی فورس کی تنخواہ میں شامل ہوں گے ۔