شوال اور دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 17 دہشت گرد ہلاک متعدد زخمی ، 4 ٹھکانیں تباہ

بدھ 2 ستمبر 2015 15:46

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال اور دتہ خیل سے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 17 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ 4 ٹھکانیں بھی تباہ کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سیکورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کے ذریعے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال اور دتہ خیل کے مضافاتی علاقوں میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 17 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ کچھ غیر ملکی دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے 4 ٹھکانوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جہاں اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ تھا جس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :