بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر ابوظہبی جانے والا مسافر گرفتار

بدھ 2 ستمبر 2015 15:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر ابوظہبی جانے والا مسافر گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر ابوظہبی جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

شہزاد شبیر نامی شخص جو میرپور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے جو اسلام آباد سے ابوظہبی جا رہا تھا اس کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران امیگریشن حکام کو اس کے کاغذات پر شک ہوا جس پر ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ۔ ایف آئی اے نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لئے پاسپورٹ سیل کے حوالے کردیا ۔ جہاں ملزم کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے ۔ ملزم ایف آئی اے پاسپورٹ سیل کی حراست میں ہے ۔