صوبائی دارالحکومت میں شہریوں کو پٹرول کے حصول میں پریشانی کا سامنا

بدھ 2 ستمبر 2015 15:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں پٹرولیم کی قیمتوں میں معمولی کمی کے باعث دو روز تک شہریوں کو پٹرول کے حصول میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومتی اقدامات کے پیش نظر پٹرول ہونے کے باوجود سپلائی روکنے والے پمپوں کو سربمہر کیے جانے کے بعد پٹرول کی سپلائی کو گزشتہ روز معمول پر آنے کے باعث لوگوں نے اطمینان کا سانس لیا۔

شہر کے پٹرول پمپوں پر پٹرول ڈلوانے والے گاڑیوں ‘ موٹرسائیکلوں کے صارفین نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔

(جاری ہے)

2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت کی طرف سے اگرچہ قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا جاتا ہے تو پمپوں سے پٹرول کی سپلائی بند کردی جاتی ہ ے جبکہ قیمتوں میں اضافہ کے بعدبھی پٹرول کے حصول میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پمپوں کے مالکان قیمتوں میں اضافہ کے دن تک کاانتظار کرتے ہیں جبکہ کمی کی صورت میں سپلائی بند کردیتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ پٹرول مہنگی قیمت میں خریدا گیا ہے سستا کیسے فروخت کردیں اور شہری مہنگے داموں پٹرول خریدنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ صارفین نے کہا کہ قیمتوں کی کمی بیشی کی صورت میں حکومت ایسے انتظامات کرے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔