اٹک : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ کی وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کی رہایش گاہ آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 15:23

اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے شجاع خانزادہ کے بیٹے سے ملاقات کی اور شجاع خانزادہ کی وفات پر تعزیت کے اظہار سمیت فاتحہ خوانی بھی کی . اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں، انہوں نے بتایا کہ سندھ میں رینجزر اختیارات میں توسیع کا مقصد دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے،خورشید شاہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کی وجہ سے حکومت پنجاب پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی شجاع خانزادہ کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے گی.