دبئی : شارجہ میں پاکستانی شخص نے ملک کا نام ڈبو دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 14:52

دبئی : شارجہ میں پاکستانی شخص نے ملک کا نام ڈبو دیا

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء):شارجہ پولیس نے ایک پاکستانی کو گرفتار کر کے ہیروئن کے سو کپسول بر آمد کر لیے۔ پولیس کے مطابق پاکستانی شخص نے تمام کیپسول اپنے پیٹ میں چھُپا رکھے تھے۔ کسٹم حکام نے پاکستان کے شمالی علاقہ سے آنے والے اس پاکستانی کو مشکوک پا کر تلاشی لی۔

(جاری ہے)

اسکیننگ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ شخص نے اپنے معدے میں سو کے قریب ہیروئن کیسپول چھُپا رکھے ہیں۔ جس کے بعد اسے کیسپول نکالنے کے لیے القاسمی اسپتال لے جایا گیا۔ عدالت میں پاکستانی شخص نے اعتراف جُرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عرب امارات میں کطھ لوگوں کو دینے کے لیے اس طریقے سے ہیروئن یہاں لایا جس کے بعد عدالت نے سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی۔