ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کا وافر ذخیرہ موجود ہے ‘کسی قسم کی کوئی قلت نہیں ‘ سیکرٹری پٹرولیم

بدھ 2 ستمبر 2015 14:49

ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کا وافر ذخیرہ موجود ہے ‘کسی قسم کی کوئی قلت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وفاقی سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات بالخصوص ڈیزل اور پیٹرول کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور کسی قسم کی کوئی قلت نہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت تقریباً دو لاکھ میٹرک ٹن پیٹرول موجود ہے جو 13 دنوں کی ضرورت پوری کرنے کیلئے کافی ہے ‘ ڈیزل کا 7لاکھ 51 ہزار میٹرک ٹن کا ذخیرہ ہے جو کہ 37 دنوں کیلئے کافی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے اور کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :