بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کاسلسلہ جاری

بدھ 2 ستمبر 2015 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں نے دوسرے دن بھی مختلف ریٹرننگ افسروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کاسلسلہ جاری رکھا۔

(جاری ہے)

لاہور میں 274یونین کونسلوں کے لیے الیکشن کمیشن نے 43 ریٹرننگ افسروں کو مقرر کیا ہے جہاں سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کر رہے ہیں ۔ کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا عمل منگل کے روز شروع ہوا تھا جو 7ستمبر تک جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :