پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے بلاول بھٹو کے دورہ لاہور کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی

بدھ 2 ستمبر 2015 14:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہفتے کے روز شروع ہونے والے دورہ لاہور کیلئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے ۔پی پی کے ذرائع کے مطابق اپنے طور پر سکیورٹی سمیت دیگر تیاریوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے ساتھ انہیں حتمی شکل دی جارہی ہے ۔شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ہفتہ 5 ستمبر کو دیگر رہنماؤں کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے ۔

6 ستمبر کو ایک بجے سے سہ پہر تین بجے تک وہاڑی اور چار سے چھ بجے تک ضلع لودھراں میں بلدیاتی پارلیمنٹری بورڈ کے ارکان ٹکٹ ہولڈرز،تحصیل و ضلعی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرینگے ساڑھے چھ بجے سے آٹھ بجے تک جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے صدور،جنرل سیکرٹری و انفارمیشن سیکرٹریوں سمیت الائیڈ ونگز کے صوبائی صدر و جنرل سیکرٹری ملاقات کرینگے ۔

(جاری ہے)

7ستمبر کو دوپہر ایک سے تین بجے بہاولنگر ضلع اور اس کی پانچ تحصیلوں کے عہدیدار ٹکٹ ہولڈر ملاقات کرینگے شام چار سے چھ بجے جنوبی پنجاب کی صوبائی اور ایگزیکٹو کونسل کے ممبران ملیں گے اسی روز جنوبی پنجاب کے سینئرپارٹی رہنماؤں اور کارکن بھی ملاقاتیں کرینگے ۔

8ستمبر کی دوپہر بلاول بھٹو زرداری میڈیا سے ملاقات کرینگے تین بجے سہ پہر بلاول ہاؤس میں کسان کانفرنس ہوگی اور کسان وفود بلاول بھٹو زرداری سے ملیں گے ۔9 ستمبر کو ضلع لاہور اورگجرات کے عہدیدار۔10اور 11ستمبر کو سنٹرل پنجاب کے ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران وٹکٹ ہولڈرز بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کرینگے۔دوسری طرف پارٹی کے بعض کارکنوں نے کہا ہے کہ بڑی بڑی گاڑیاں رکھنے والے رہنما تو بلاول ہاؤس پہنچ جاتے ہیں لیکن کارکنوں سے روابط بڑھانے کے نام پر قائم کی جانے والی یہ عمارت غریب کارکنوں کی دسترس سے باہر ہے اور یہی وجہ ہے کہ قیادت کے اب تک کے دوروں کے کوئی نتائج نہیں نکلے ۔

پیپلز پارٹی کا جیالاپارٹی قیادت کو اپنے ساتھ شاہراہوں اورگلی محلوں میں دیکھنا چاہتا ہے لیکن موجودہ قیادت لاہو رمیں آکر خود کو چار دیواری میں قید کر لیتی ہے اورعام کارکنوں کوبھی آسانی سے رسائی نہیں دی جاتی۔

متعلقہ عنوان :