پاکستان کے ممتاز قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ 80 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے

بدھ 2 ستمبر 2015 14:40

اسلام آباد /لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان کے ممتاز قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ 80 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عبدالحفیظ پیرزادہ لندن کے ایک ہسپتال میں کچھ عرصے سے زیرعلاج تھے جہاں وہ علالت کے دوران خالق حقیقی سے جاملے عبدالحفیظ پیرزادہ کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ارکان اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے 1973 کے آئین کی تشکیل میں بھی انھوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔حال ہی میں 2013 کے عام اتخابات میں مبینہ دھاندلی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف نے عبدالحفیظ پیرزادہ کی خدمات حاصل کی تھیں انھوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز پیپلز پارٹی میں ذولفقار علی بھٹو کی سیاسی مشیر کے طور پر کیا تھا۔وہ 1970 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیرتعلیم، وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر قانون کے عہدوں پر بھی تعینات رہے تھے ان کے والد پیرزادہ عبدالستار بھی وزیراعلیٰ سندھ رہ چکے تھے

متعلقہ عنوان :