جیکب آباد ، سکیورٹی اداروں نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کا منصوبہ ناکام بنادیا

بدھ 2 ستمبر 2015 14:17

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) جیکب آباد میں سکیورٹی اداروں نے ریلوے ٹریک کو اڑانے کے دہشت گردی کے منصوبہ ناکام بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو جیکب آباد کے علاقے نور واہ کے قریب ریلوے ٹریک سے ملنے والے دھماکہ خیز مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جیکب آباد کے علاقے نور واہ کے قریب ریلوے ٹریک سے ایک مشکوک ڈبہ ملا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ڈبے میں موجود دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ڈبے میں پانچ کلو گرام دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بھی نصب کیا گیا تھا۔ دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے پر کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :