لاہور ،ریلوے اسٹیشن کے قریب سے کئی من سور کا گوشت برآمد،ایک شخص گرفتار

بدھ 2 ستمبر 2015 14:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی سے لائے جانے والا کئی من سور کا گوشت برآمد کرکے ایک شخص کو حراست میں لے لیا‘ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے کہا کہ گوشت کو قبضے میں لے کر ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے ‘ کئی دنوں سے اطلاعات مل رہی تھیں کہ راولپنڈی سے بڑی مقدار میں حرام جانوروں کا گوشت لایا جارہا ہے اس مکروہ دھندے میں ملوث لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پنجاب فوڈ کنٹرول اتھارٹی نے لاہورمیں ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کی اور مردہ جانوروں کا کئی من گوشت برآمد کرلیاجس میں بڑی مقدار میں سور کا گوشت بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ کنٹرول اتھارٹی عائشہ ممتاز نے بتایا کہ کئی دنوں سے اس بات کی اطلاعات مل رہی تھیں کہ راولپنڈی سے بڑی مقدار میں حرام جانوروں کا گوشت لایا جارہا ہے جو لاہوراورگرد و نواح کے مختلف علاقوں میں فراہم کیا جاتا ہے۔

اطلاعات کی روشنی میں مکمل نگرانی کے بعد پنجاب فوڈ نے کارروائی کی۔عائشہ ممتاز نے کہا کہ حرام جانور کا گوشت سپلائی کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ، جلد ہی اس مکرووہ دھندے میں ملوث لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :