شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ٹو کامیابی سے جاری

بدھ 2 ستمبر 2015 14:17

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہے‘ سکیورٹی فورسز کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائی میں15دہشت گرد مارے گئے ‘ جیٹ طیاروں کی بمباری سے 10دہشت گرد زخمی جبکہ دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب اور خیبر ٹو کامیابی سے اپنے پلان کے مطابق جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائی میں15دہشت گرد مارے گئے ‘ جیٹ طیاروں کی بمباری سے 10دہشت گرد زخمی جبکہ دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر اسلام سے تھا۔