چمن،ایف سی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی ،اسلحہ بنانے وا لی فیکٹری پکڑی گئی

بدھ 2 ستمبر 2015 14:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) بلوچستان کے علاقے چمن میں ایف سی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں دہشت گردوں کے زیر کنٹرول اسلحہ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی ،بارودی مواد، خودکش جیکٹس اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روزحساس اداروں اور ایف سی اہلکاروں نے چمن کے انتہائی دشوار علاقے میں مشترکہ کارروائی کی ہے اورخفیہ ٹھکانے میں اسلحہ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ،آئی ای ڈیز ،خودکش جیکٹس اور بارودی مواد کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے،ترجمان ایف سی نے بتایا کہ اسلحہ فیکٹری میں چھاپے سے قبل ہی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ایف سی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :