ایران نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل ہو نے پر رضامندی ظاہر کر دی
مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان مارکیٹوں ، سڑکوں اور ریلوے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنا ہے، رپورٹ
بدھ 2 ستمبر 2015 14:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) ایران نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں حصہ بننے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔اس کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان مارکیٹوں ، سڑکوں اور ریلوے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ پاکستان نے ایران کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بننے کے لئے اور سرحدی مارکیٹوں کے استحکام ، ریلویز اور سڑکوں کی اپ گریڈیشن اور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کی اپ گریڈیشن کے لئے شرکت کی دعوت دی ہے ۔
پاک ایران جوائنٹ ورکنگ گروپ اور تجارت بارے ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس گزشتہ دنوں منعقد ہوا ۔ طرفین نے سرمایہ کاری اور تجارت سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے سٹرٹیجک پلان پر بھی غور کیا۔(جاری ہے)
یہ ملاقات عالمی برادری کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے اٹھائے جانے کے تناظر میں کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق طرفین نے دوطرفہ ترجیح تجارتی معاہدے کی ضرورت پر زور دیا ۔
جس میں شفافیت کے فروغ پر زور دیا گیا ۔ متوقع فریٹ ٹرینوں کے آپریشن پر بھی غور کیا گیا اور ایرانی وفد کو یادہانی کرائی گئی کہ رواں سال مئی میں زیدان کے اجلاس میں پاکستان نے باقاعدہ بنیادوں پر سروس شروع کی ضرورت پر زور دیا تھا ۔وزارت تجارت کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایرانی وفد تمام تجاویز کو اپنے ملک کے متعلقہ حکام کو پہنچائے گا اور فیصلوں بارے آگاہ کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ایران خود کو راہداری منصوبے کو جھوڑنا چاہتا ہے تاکہ علاقائی ممالک کے ساتھ اپنی مارکیٹوں کو وسعت دے سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.