اسلام آباد :چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات خاصی اچھی رہی ان کے سامنے تحریک انصاف کا موقف اور خدشات کا اظہار کیا۔ چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 13:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہچیف الیکشن کمشنر سے ملاقات خاصی اچھی رہی ان کے سامنے تحریک انصاف کا موقف اور خدشات کا اظہار کیا۔ جبکہ چیف الیکشن کمشنر سے خط کے جواب پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عملدر آمد شروع کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگی دیکھنے میں آئی جس کے بعد الیکشن کمیشن کے اراکین کا عہدوں پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ سردار رضا خان نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ الیکشن میں کوتاہیاں نہیں ہوں گی، اور ہم اپنی اصلاح کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ بڑی خوشی ہوئی کہ الیکشن کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کی نشاندہیوں پر پہلے ہی سے کام شروع کر دیا ہے۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ عبد الحفیظ پیرزادہ وفات پر مجھ سمیت تمام پارٹی رہنماؤں کو افسوس ہے، پاکستان کی تاریخ میں عبد الحفیظ کی خدمات قابل قدر ہیں جنہیں بھلایا نہیں جا سکتا.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.