وفاقی محتسب سکریٹریٹ ریجنل آفس فیصل آباد میں گذشتہ دوماہ کے دوران کے206 کیسوں کے ترجیہی بنیادوں پر فیصلے سنائے گئے

بدھ 2 ستمبر 2015 13:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وفاقی محتسب سکریٹریٹ ریجنل آفس فیصل آباد نے گذشتہ دوماہ کے دوران کے206 کیسوں کے ترجیہی بنیادوں پر فیصلے سنائے گئے سب سے زیادہ شکایات واپڈاجبکہ دوسرے نمبر سوئی گیس کے خلاف موصول ہوئیں،یہ بات ڈائریکٹر جنرل و انچارج ڈاکٹر طارق سردار نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء سے گفتگوکرتے ہوئے بتائی ، انہوں نے بتایا کہ جون اور جولائی 2015 ء میں 206 کیس ترجیہی بنیادوں پر نمٹادئیے گئے ہیں ان شکایات میں فیسکو/ واپڈا، سوئی گیس، میپکو، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، EOBI ، PTA ، نادرا، پوسٹ آفس، پاکستان ریلوے، نیشنل بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک آف پاکستان، PTCL ، FIA ، پاسپورٹ آفس اور دیگر وفاقی اداروں کے متعلق شکایات تھیں اور یہ ساری شکایات 60 دن سے کم وقفے میں نمٹائی گئی120 کیس ایسے ہیں جن میں واپڈا کے 62 ، سوئی گیس34 اور 24 دیگر محکموں کے کیسز شامل تھے جن میں شکایت کنندگان کو فوری ریلیف فراہم کیا گیا انہوں نے کہا ہے کہ یہ ادارہ گزشتہ 31 سالوں سے عوام الناس کو سستا اور فری انصاف فراہم کر رہا ہے انہون نے کہا کہ اس ادارے کا اختیار تمام وفاقی اور نیم سرکاری اداروں پر ہے اور اگر کوئی ادارہ غیر قانونی یا میرٹ سے ہٹ کر کام کرئے تو متاثرہ فریق اس ادارے کے خلاف وفاقی محتسب کے پاس شکایت درج کرواسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب سے سلیمان فاروقی نے چارج سنبھالا اور اس ادارے کو مزید فعال بنانے کیلئے نئی قانون سازی سال 2013 میں کرائی جس سے اس ادارے کو وسیع اختیارارت تفویض کئے گئے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ادارے کو اختیارات عدالت دیوانی اور اختیارات بابت توہین عدالت حاصل ہوگئے ہیں اس نئے ایکٹ کے آنے سے عوام کو ریلیف مہیا کرنے میں آسانی ہو گی ۔۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل تحسین ہے کہ اس ادارے نے جون 2015 ء تک کے تمام کیسسز نمٹا دئے ہیں جو کہ مختلف وفاقی اداروں کی شکایات کے متعلق دائر ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :